شہزاد اکبر اب نوکری نہیں بچاسکیں گے، عطا اللہ تارڑ

132

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔ اپنے بیان میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔ نیب جن الزامات کی تحقیقات 3 سال سے تحقیقات کر رہا ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔