آن لائن بزنس فراڈ کیس‘ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل کے سپرد

205

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر)آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیس میں عدالت نے ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے نے مذکورہ کیس 2مفرور ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، ملزمان میںاویس اور سلمان شامل ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔ ملزمان کے خلاف 200 ملین روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا الزام ہے۔ملزمان نے مختلف اسکیموں کی آڑ میں 200 سے زائد افراد سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،جنہیںایف بی ایریا اور گلشن اقبال سے دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔