صدیق اکبرؓکاطرزحکمرانی دادرسی کی روشن مثال ہے، شاہ عبد الحق قادری

59

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور ِ حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا ۔صدیق اکبرؓ نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیے ، آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں حکمرا نو ں اور امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔