ائرپورٹ سے گم ہونے والا سامان مالک کے حوالے

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دبئی سے کراچی پہنچنے والے تاجر ایئر پورٹ سے چوری ہونے والا سامان ایئرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسی کے مطابق محمد ظفر نامی مقامی تاجر12جنوری کو دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔گھر پہنچنے پر تاجر کواحساس ہواکہ قیمتی سامان کاایک کارٹن غائب ہے۔شکایت درج ہونے پر ایس ایچ او نے معاملے کی تحقیق کرکے ائرپورٹ سے سامان برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردیا۔