بڑھتی وارداتوں کاجائزہ لینے کے لیے ڈی جی رینجرز کی صدارت میں اجلاس

32

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چو دھری کی زیرصدارت رینجرزہیڈ کوارٹرز میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز ، اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور ٹریفک ، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔