بغداد : امریکی سفارت خانہ پر4راکٹوں سے حملہ

61

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں نامعلوم حملہ آوروں نے دارالحکومت بغداد کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے پر 4راکٹ داغ دیے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ 3میزائل امریکی سفارت خانے کے احاطے میں گرے ،جب کہ ایک راکٹ اسکول کی عمارت پر گر،جس سے2خواتین زخمی ہوگئیں۔حملے کے دوران سفارت خانے کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا،تاہم وہ بروقت کارروائی میں ناکام رہا۔ سال کے آغاز ہی میں عراقی فوج پر بھی کئی حملے ہوچکے ہیں۔