صحافی کے سوال پر ٹرمپ مشتعل انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا

70

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ٹرمپ صحافی کے سوال پر مشتعل ہوگئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔ امریکی ریڈیو چینل این پی آر کے مطابق انٹرویو لینے والے صحافی نے 2020ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے سوالات کیے تو ٹرمپ نے گفتگو کا سلسلہ ختم کر دیا۔ ریڈیو چینل کا کہنا ہے کہ وہ 6 برس سے ٹرمپ کا انٹرویو لینے کی کوشش کر رہا تھا ، تاہم سابق صدر مسلسل انکار کرتے رہے۔