لیبیا: پارلیمانی ارکان نے وزیراعظم کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

240

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی پارلیمان کے 15ارکان نے وزیر اعظم عبدلحمید دبیبہ کی قیادت میں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہٹانے اور نئے وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔ ارکان نے حکومت پر کرپشن کے الزامات اور خلاف قانون اقدامات کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ارکان نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کوایجنڈے میں شامل کریں اور مختصر ٹیکنوکریٹک حکومت تشکیل دینے کو ایجنڈے کا حصہ بنائے۔