بوسنیا میں نسل پرستی کو پھر ہوا دینے کی کوشش

183

سرائیوو (انٹرنیشنل ڈیسک) بوسنیا میں سربیائی نسل پرستوں نے ایک بار پھر علاحدگی کے خیالات کو ہوا دینا شروع کردیا۔ حال ہی میں بوسنیائی سرب ریپبلک کی قیادت نے جمہوریہ سرپسکا کا قومی دن منایا۔ سرب قیادت کی جانب سے جاری متنازع بیانات بوسنیا کے خلاف اعلان جنگ اور مغربی بلقان میں امن کے منافی ہیں۔ کئی ماہ سے سرب رہنما ملک کے ایک حصے کی علاحدگی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔