ہندو تاجر کے قتل کے میں ملوث ملزم سمیت 47 افراد گرفتار

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں ڈکیتی کے دوران ہندو تاجر کے قتل کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 73 لاکھ روپے لوٹنے کے دوران ملزمان نے35 سالہ ہندو تاجر ویر بھان کو قتل کر دیا تھا۔گرفتار ملزم ویر بھان کے رقم نکالنے کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک میں موجود رہا۔ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہوا پستول، موٹر سائیکل اور بھاری رقم برآمد ہوئی ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سائوتھ پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب ملزم کاشف علی شاہ عرف شاہین کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم لائنز ایریا سے گرفتار کیا گیا جس کانام ریڈبک میں شامل ہے پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ،القاعدہ سے ہے جو2004میں کورکمانڈرکراچی پرحملے میں ملوث ملزمان کاساتھی ہے ، ملزم حملے کے بعد سے پاکستان کے مختلف شہروں میں روپوش رہا۔ادھر اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے4ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ اسلحہ،200گرام ہیروئن اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم نوید حسین نے 22 لاکھ روپے لوٹنے کااعتراف کیا ہے۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گاڑیاں اور مو ٹرسائیکل چوری کر نے والے ایک گروہ کے 12کارندوںکو گرفتار کرکے 8 مسروقہ موٹرسائیکلیںبرآمدکرلیں،ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ویسٹ زو ن پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں29ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میںقتل،اقدام قتل، ڈکیتی،رہزنی،اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ،اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ، موٹرسائیکلیںاور دوسری غیرقانونی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔