شہرمیں امن کی بگڑتی صورت حال پرقائد حزب اختلاف کوتشویش

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن امان کی صورتحال خراب ہے شہری گھروں کی دہلیز پر محفوظ نہیں 2022 قتل عام کا سال ثابت ہورہا ہے، 8 دن میں پانچ لوگ مار دیے گئے40سے زائد افراد زخمی کیے جاچکے ہیں۔