بابر مارکیٹ کے دکانداروں کو شرکت کی دعوت

144

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی حلقہ بابر مارکیٹ لانڈھی کی جانب سے بابر مارکیٹ کے دکان داروں کو سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ بابر مارکیٹ کے ناظم نعمان انصاری،جنید انصاری ودیگر ذمے داران نے بابر مارکیٹ کے دکان داروں سے ملاقات کی اور انھیں سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت کالے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔