خواتین اپنا حق لینا جانتی ہیں ٗ اسما سفیر

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے میں روزانہ خواتین کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ خواتین اپنے حق کے لیے آ واز اٹھانا جانتی ہیں۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے دھرنے میں شرکت کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ براہ راست شہر کے ہر مسئلے سے خواتین متاثر ہیں۔بجلی، پانی،گیس، سڑکوں کی بدترین صورتحال، ابلتے گٹر اور کچرے کے ڈھیر،بچوں کے تعلیمی مسائل اور گھر کے مردوں کی بیروزگاری کی وجہ سے ذہنی پریشانی، الجھن اور نہ ختم ہونے والے مسائل نے صورتحال کو گمبھیر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں ان اذیت ناک مسائل سے نجات نہیں مل جاتی ہم دھرنا دیتے رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کالے بلدیاتی قانون کو ختم کر کے کراچی میں بااختیار شہری حکومت قائم کی جائے۔