کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ہوگئی

96

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ہوگئی۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2846 کیس رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز کورونا کے 24 میں سے 23 کیسز میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی۔ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 430 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ محت کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا میں اومیکرون کیسز کی تعداد 75 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں اومیکرون کے مزید 11 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور سے اومیکرون کے 5 کیس سامنے آئے، چارسدہ 3، خیبر اور مانسہرہ میں ایک ایک کیس کی تشخیص ہوئی۔