اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والی مافیا کے خلاف انتظامیہ متحرک

331

ااوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔

جھوٹی درخواستیں دائر کر کے انصاف کا راستہ روکنے والوں کی فہرست تیار کی جانے لگی ہے ،بہت جلد جعل سازی کر کے درخواستیں دائر کر کے عام شہریوں کو تنگ کرنے والے سرکاری اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر و صدر ٹیچر آرگنائزیشن باغ عبدالمنان گوہر نے اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کر کے متعارف کروایا کہ مذکورہ زمین الخدمت فائونڈیشن نے قبضہ کر رکھی ہے ،تاہم انکوائری میں ثابت ہو گیاکہ زیر قبضہ زمین پر سے الخدمت فائونڈیشن کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ،جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیکر اوورسیز شہری کو انصاف مہیا کرتے ہوئے قبضہ واہگذار کروا لیا،

اسکول ٹیچر نے ایک جھوٹی درخواست کمشنر پونچھ آفس میں دائر کر کے معاملہ کو الجھانے کی ناکام کوشش کی ہے ،اور اس پر انکوائری کی جار ہی ہے ،پولیس اور کمشنر پونچھ آ دفاتر ذرائع کا کہنا ہے کہ جھوٹی درخواست ثابت ہو گئی تو مذکورہ درخواست باز کے خلاف جعل سازی اور کارسرکار میںمداخلت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سہیل تاجک نے پولیس کو پہلے ہی احکاما ت دے رکھے ہیںکہ جھوٹی درخواستیںدائر کرکے پولیس اور عام شریف شہریوں کوتنگ کرنے والے مافیا کا سراغ لگا کر انہیںاس مذموم کاموں سے روکنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں جس پر پولیس نے جھوٹی درخواستیں دائر کر کے عام شہریون کو تنگ کرنے والے افراد کی فہرست مرتب کر لی ہے ۔