بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد کم کردی گئی

403

اسلام آباد: این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کردی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کے لیے عمرکی حد کم کرکے 18 سال کردی ہے جس کے بعد 15 جنوری سے 18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہیکہ بوسٹرویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے اور بوسٹر ویکسین لگوانے کا کوئی معا وضہ نہیں ہے۔