امریکا میں ریکارڈ آن لائن شاپنگ، 204 ارب ڈالر خرچ

714

واشنگٹن :کورونا وباء،کرسمس اور چھٹیوں کی وجہ سے امریکا میں ریکارڈ آن لائن شاپنگ ہوئی ہے۔صارفین نے لگ بھگ 204 ارب ڈالر کی شاپنگ کی ہے جسے تجزیہ نگار اب بھی ایک ریکارڈ قرار دے رہے ہیں۔

ایڈوبی ڈجیٹل اکانومی انڈیکس کے مطابق نے کرسمس ختم ہونے کے بعد ای کامرس اور آن لائن مارکیٹ کا جائزہ پیش کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف امریکہ میں ہی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ پر ایک ٹریلیئن کلکس ہوئے اور 18 بڑے شعبوں میں دس کروڑ سے زائد خریداریاں ہوئی ہیں۔اس طرح 2021 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ای کامرس میں 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ خریداری کا دورانیہ 38 دن جاری رہا جبکہ گزشتہ برس اس کا دورنایہ 25 دن تھا۔

اس طرح سب سے زیادہ خریداری بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے کو ہوئی جب ریٹیلر ویب سائٹ نے عوام کو لبھانے کے لیے پرکشش رعایتیں بھی دی تھیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس غیرمعمولی طلب کو پورا کرنا بھی کئی لحاظ سے مشکل ثابت ہوا کیونکہ خود کووڈ کی وجہ سے عالمی سمندری تجارت سست پڑگئی ہے۔ خام مال کی کمی سے اشیا کی تیاری کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کو خریداری کرتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ کروڑوں دفعہ آؤٹ آف اسٹاک کے پیغامات بھی پڑھنے کو ملے تھے۔