قطر، کویت، عمان اور بحرین کے فوجی دستے مشترکہ فوجی مشتوں کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

462

قطرکویت عمان اور بحرین کے فوجی دستے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیٹی کے رکن بریگیڈیئر جنرل سالم بن عبداللہ الحبسی نے میڈیا کو بتایا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے سلسلے میں امارات کا فوجی دستہ بدھ کو ہی سعودی عرب پہنچ گیا تھا اس کے بعد رائل عمان پولیس کا دستہ سعودی عرب پہنچا جس کی کمانڈ کرنل سالم مبارک الابراوی کر رہے تھے ، قطری فوج کا دستہ سی۔17گلوب ماسٹر فوجی طیارے میں پہنچا اس کی کمانڈ میجر یوسف الحمد کر رہے ہیں، بحرین کا فوجی دستہ شاہ فہد کاز وے الخبر کے راستے سعودی عرب میں پہنچا اسی طرح کویت کے فوجی دستے کی کمانڈ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ العتیقی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شرکا مشق کے لیے تیار ہیں ان مشقوں کا مقصد خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنا، ہم آہنگی، تعاون کو مزید بڑھانا، بحران اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری اور عرب خلیج خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنا ہے۔