محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

153

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا 17جنوری سےسائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ملک میں 17جنوری سے مغربی ہواوں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہوائیں براستہ بلوچستان داخل ہوں گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ یہ ہوائیں بلوچستان ،بالائی سندھ،بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کابھی امکان ہے۔

کراچی میں 17جنوری سےسائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئے گی اور دن اوررات کےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔کراچی میں اس دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ہے، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 10.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شہرمیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہواچل رہی ہے، مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔