پولیس کی کاروائی،13پتنگ فروش گرفتار کرلئے گئے

651

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی میں13پتنگ فروش گرفتارکر کے 1600 سے زائد پتنگیں اور89ڈوریں برآمدکر لیں۔

تھانہ کینٹ پولیس نے پتنگ فروش حارث سے 1ہزارپتنگیں اور2ڈوریں،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے پتنگ فروش اشفاق سے 200پتنگیں اور 2 ڈوریں،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے پتنگ فروش تیمور سے 50پتنگیں اور70ڈوریں،تھانہ ریس کورس پولیس نے2 پتنگ فروشوں بلال اور شفاعت سے 45 پتنگیں اور1 ڈور،تھانہ ویسٹریج پولیس نے پتنگ فروش ارسلان سے 20پتنگیں اور1ڈور،تھانہ صادق آباد پولیس نے پتنگ فروش ارقم سے 200 پتنگیں، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے2 پتنگ فروشوں اسلم اور حسن سے 80پتنگیں اور8ڈوریں،جبکہ تھانہ بنی پولیس نے پتنگ بازمبشر،عمار،عبدالمنان اور عبد المعیز سے 18پتنگیں اور5ڈوربرآمد کر لیں۔