جسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کا  احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

583

تربت: جسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کا اجلاس، معروف گولڈمڈلسٹ آرٹسٹ اوروویمن رائٹس ایکٹویسٹ شاہینہ شاہین کے اشتہاری قاتل کو پچھلے 16مہینے سے عدم گرفتاری کیخلاف جسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ،17جنوری کوپمفلٹنگ اور18جنوری کو ریلی نکال کرڈی پی او کیچ کے آفس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس تربت میں جسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شہید شاہینہ شاہین کی فیملی سے معصومہ شاہین،ذارا رفیق،ماروی شاہین،سمیرفضل بلوچ،وسیم بلوچ،سدھیراحمد،شاہ میر مسعود،ایچ آرسی پی ٹاسک فورس مکران کے کوآرڈنیٹرغنی پرواز،آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنونیئر عبدالغفورکٹور،بی ایس او کے سابق چیئرمین کامریڈظریف رند، بی این پی عوامی کے ضلعی صدرظریف زدگ،تربت سول سوسائٹی کے کنونیئراورجسٹس فارشاہینہ شاہین کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئرگلزاردوست،بی ایس او پجار کے رہنمانوید تاج،بی ایس او کے مرکزی رہنما کریم شمبئے سمیت دیگر سیاسی وسماجی کارکنان شریک تھے ،اجلاس میں کنونیئرمعصومہ شاہین اورڈپٹی کنونیئرگلزاردوست نے کہاکہ معروف گولڈمیڈلسٹ آرٹسٹ اوروویمن رائٹس ایکٹویسٹ شہیدشاہینہ شاہین بلوچ کو 5ستمبر2020کوانکے زوجہ محراب خان ولد امان اللہ گچکی سکنہ شاہی تمپ تربت نے قتل کرکے فرارہوچکے ہیں۔

جس کے خلاف 174/2020 بجرم دفعہ 302کے تحت انکی والدہ محترمہ نے تربت پولیس تھانہ میں ایف آئی آردرج کرایاہے۔ایک سال چار مہینے ہوچکے ہیں لیکن مرکزی ملزم محراب خان گچکی ابھی تک گرفتارنہیں کیا گیاہے ،نہ ہی انکے ٹھکانوں پر چھاپہ ماراگیا ہے،اس اہم کیس کے پیش رفت کے حوالے سے سول سوسائٹیزسمیت کیچ کے عوام کوبزریعہ پریس بریفنگ اپڈیٹ نہیں کیاجارہاہے۔ اس مسئلے پر جسٹس فارشاہینہ شاہین ایکشن کمیٹی ،سول سوسائٹیزاوراہلخانہ نے قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی ،مظاہرہ،علامتی بھوک ہڑتال سمیت جمہوری وپرامن طریقے سے احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کئے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم پچھلے ایک سال چارمہینے سے فراراوراشتہاری ہے۔پولیس وریاست کے تمام وسائل وذرائع کو بروئے کارلاکر انہیں گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ انصاف کے تقاضے پوری ہوسکیں،اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ شاہینہ شاہین کے مفرور قاتل کی عدم گرفتاری کیلئے ٹیوٹراورسوشل میڈیامیں مہم چلائی جائیگی ،بروز پیر 17جنوری کو پمفلٹ تقسیم کیاجائیگااور18جنوری کو تربت پریس کلب کے سامنے سے ریلی نکال کر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیچ (ایس ایس پی)کے دفتر کے سامنے احتجاجادھرنا دیکر احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا۔ اجلاس کی کارروائی کے فرائض اسد بلوچ نے سرانجام دیئے ۔