عدالت عظمیٰ کا 5 سالہ بچے حذیفہ کو نانا سے لیکر والد کے حوالے کرنے کا حکم

221

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے 5 سالہ بچے حذیفہ کو نانا سے لے کر والد کے حوالے کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ رواں سال مارچ تک ہفتے میں 5دن بچہ والد اور 2 دن نانا کے پاس رہے گا، مارچ میں بچے کی مرضی معلوم کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر  بچہ حذیفہ والد کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے  بچاﺅ بچاﺅ کی آوازیں لگانے لگا اور دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ مجھے والد کے ساتھ نہیں جانا۔