شہبازشریف پر منی لانڈرنگ مقدمے کیخلاف اپیل خارج

333

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے بد نیتی پر تحقیقات شروع کیں، جیل میں شامل تفتیش بھی کیا گیا۔چیف جسٹس نے
ریمارکس دیے کہ ہم نیب کا معاملہ دیکھے بغیر کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاملہ ایک ہی ہے۔ وکیل نے درخواست نئے سرے سے دائر کرنے کےلیے واپس لے لی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔