جیکب آباد میں گھر سے ملنے والی لاش کے قتل کا مقدمہ درج

239

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں گھر سے ملنے والی لاش کے قتل کا مقدمہ درج ،مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں زمینی تنازع پر دو نامزد ملزمان سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ درج ۔جیکب آباد کے ائر پورٹ تھانہ کی حدود ڈرکھن محلہ میں گھر سے سیف اللہ کھوسو کی ملنے والی لاش کا مقدمہ مقتول کے بیٹے نعمت اللہ کھوسو کی مدعیت میں بلوچستان کے رہائشی رسول بخش ولد عبدالخالد کھوسو اور جیکب آباد کے بولان محلہ کے راشد علی ولد احمد علی کھوسو سمیت تین نامعلوم ملزمان کیخلا ف درج کیا گیا ہے۔ رابطے پر ایس ایچ او ائر پورٹ یا رمحمد لاشاری نے بتایا کہ قتل کا سبب دیرینہ زمینی تنازع ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔