پریس کلب شہدادپور کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری

233

شہدادپور(نمائندہ جسارت) پریس کلب شہداد پور کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری۔پریس کلب شہدادپور کے نومنتخب عہدیداران صدر الیاس محمد خلجی، سینئر نائب صدر قاسم کلوئی، نائب صدر ڈاکٹر جی ایم غوری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد رفیق شیخ، جوائنٹ سیکرٹری دھنی بخش باگرانی ، فنانس سیکرٹری غلام مصطفی قریشی، آفس سیکرٹری سجاد علی خاصخیلی، چیئرمین مجلس عاملہ غلام عباس ساند اور وائس چیئرمین خالد اشکائی کی کامیابی پر عہدیداران اور سابق صدر ارشاد بخاری کو شہدادپور موٹر سائیکل شوروم ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب شہدادپور کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کیلیے شہدادپور پریس کلب پہنچے جس میں یونین کے صدر محمد اعجاز، نائب صدر شاہد شیخ، جنرل سیکرٹری نواب علی ساند، خزانچی رستم علی، رفیق ملاح سینئر رہنما موٹر سائیکل شوروم یونین حبدار علی سمیت دیگر یونین کے رہنما موجود تھے۔