مسجد کو شہید کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، زاہد اللہ ترین

125

ہرنائی(نمائندہ جسارت)ہرنائی جمعیت طلبا اسلام ضلع ہرنائی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سپریم کورٹ مسجد کو شہید کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبا اسلام کے صدر زاہد اللہ ترین ، جنرل سیکرٹری حافظ سید راحت شاہ ، محمد عیسی ملازئی ، سمیع اللہ ترین ، تاج محمد ، حافظ قدرت اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آتے ہی مہنگائی ، بیروزگاری کا ریکارڈ تھوڑ دیا موجودہ حالات میں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے نہ کوئی داخلی و خارجی پالیسی ہے اور نہ حکمت عملی۔ انہوں کہاکہ ادارے اور حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں مسجد کو شہید نہ کریں۔