ـ73 ویں پنجاب گیمز میں سائیکلنگ ٹیم کی سلیکشن کیلیے ٹرائلز

176

فیصل آباد (جسارت نیوز) ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام 73 ویں پنجاب گیمز میں سائیکلنگ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز جمعرات کوواپڈا سٹی کے مین رانڈ ٹریک پر منعقد ہوئے جس میں اقرا ناز اور ظہور احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹرائلز میں ڈویژن سے سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔اس موقع پر سرکاری نمائندہ عرفان رحمت اللہ، ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کی طرف سے خادم حسین صدر سائیکلنگ ایسوسی ایشن، ہیڈ کوچ عرفان عسکری اور حامد خالد بھی موجود تھے۔ٹرائلز کا مقصد ڈویژن کے بہترین سائیکلسٹ کا گیمز میں شرکت کرتے ہوئے اول پوزیشن کیلئے مقابلہ کرنا ہے تاکہ اوور آل ٹرافی فیصل آباد ڈویژن کے حصہ میں آجائے۔ٹرائلز میں فی میل کیٹیگری میں اقرا ناز نے اپنے سابقہ ریکارڈ کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ باقی پوزیشنز میں دوم نمرہ علی، سوم نشا خالد، چوتھے نمبر پر فائزہ، 5ویں مریم اور چھٹی پر عروج نے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح مردکھلاڑیوں میں ظہور احمد نے اول پوزیشن اپنے نام کی جبکہ دوسری مسعود احمد، تیسری صائم حیات، چوتھی جمشید علی، 5ویں سلمان اور چھٹی پوزیشن عبداللہ شاہ نے حاصل کی۔