حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری امور شدید متاثر

62

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مفلوج کرکے رکھ دکھی، گاڑی کھاتہ، گول بلڈنگ، کھوکھر محلہ ودیگر علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی کے باعث اخبارات کے دفاتر اور پرنٹنگ پریس میں کام بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔شہر کے کاروباری علاقے میں بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی نے کاروبار تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ گول بلڈنگ میں ایک درجن کے قریب اخبارات وچینل کے دفاتر قائم ہیں جہاں بجلی کی بندش معمول بن چکا ہے جبکہ گاڑی کھاتہ اور کھوکھر محلہ پرنٹنگ پریس کی مرکزی مارکیٹ ہے یہاں بھی کام بری طرح متاثر ہے ۔