مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.3ارب روپے کے سودے

241

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 10.3ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 11,114 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.921 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.682 ارب روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.065 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت.183 1 ارب روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 412.785 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 412.725ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالی 390.036 ملین رو پے، چاندی کے سودوں کی مالیت 383.746ملین رو پے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 191.165 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 146.361ملین روپے رہی۔