“دبئی اسلامک بینک شرعی پراڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے

384
دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل کے درمیان ڈسٹری بیوشن کے لیے معاہدہ پر دستخط ہو رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی اسلامک بینک اور ٹی پی ایل لائف تکافل نے باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کے تحت کسٹمر ز کو منفرد بینکا تکافل پلانز کی پیشکش کی جائے گی ،جنہیںبینک کے ڈسٹری بیوشن چینلز اور کسٹمر ٹچ پوائنٹس جیسے برانچز، کال سینٹر اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کے حوالے سے دبئی اسلامک بینک کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ دبئی اسلامک بینک کی جانب سے بینک کے سی ای او ، جنید احمد اور ٹی پی ایل کارپ کی جانب سے ادارے کے سی ای او ، جناب علی جمیل نے اس معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں بینکا تکافل کے اشتراکی عمل کو فروغ دیتے ہوئے اس شراکت داری کی توقیر میں اضافہ کرنا تھا۔ آنے والے دنوں میںدونوں ادارے کاروبارکے حوالے سے نئی منزلوں کی دریافت میں باہم مل کرکام کریں گے۔اس موقع پر دبئی اسلامک بینک کے سی ای او ، جناب جنید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “دبئی اسلامک بینک اپنے کسٹمرز کی ضروریات کی تکمیل کے لیے انہیں شرعی اصولوں پر مبنی جدید پراڈکٹس کی پیشکش کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایل لائف تکافل ہمارے موجودہ پراڈکٹ سوٹ میں ایک اہم اضافہ ہے ،جس سے کسٹمرز کو شرعی اصولوں پر مبنی لائف تکافل پراڈکٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔