ریفائنریز نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی سے انکار کردیا

116

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)آئل ریفائنریوں نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے 6 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں مقامی ریفائنریوں کو فرنس آئل کی قیمت کم کرنے کا کہا تھا ،حکومت نے پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے مناسب قیمت پر فرنس آئل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریفائنریوں کا موقف ہیکہ فرنس کی قیمت درآمدی فرنس آئل سے کم ہے ،فرنس آئل کی قیمتوں میں مزید کمی نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی لاگت 92 ہزار 423 روپے فی میٹرک ٹن ہے ،پارکو نے 83 ہزار روپے فی میڑک ٹن ، نیشنل ریفائنری نے 80 ہزار روپے، پاکستان ریفائنری نے 81 ہزار روپے اور سنرجیکو نے 86 ہزار روپے کا ریٹ دیا ہے ،مہنگی ایل این جی کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے حکومت فرنس آئل کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ریفائنریوں نے موقف اختیار کیا کہ نیپرا کے میرٹ آڈر میں تبدیلی کی جائے تاکہ فرنس آئل والے پلانٹس چل سکیں ،حکومت جلد از جلد نئی ریفائنرنگ پالیسی جاری کر ے ، ریفائرنگ پالیسی پر 2020 سے مشاورت کی جا رہی ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے۔