فری ایکسپورٹ پراسیسنگ زون پر ٹیکس کی تجویز

249

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ذارائع نے بتایا کہ فنانس بل یا منی بجٹ میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی درآمدات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔جس کے بعد ایکسپورٹ پراسیسنگ زون صنعتکارںکی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فری ایکسپورٹ پراسیسنگ زون پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔برآمدکنندگان کے مطابق سیلز ٹیکس کا نفاذ ای پی زیڈ ایکٹ 1980 ء کے قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا۔برآمدکنندہ عرفان اخلاص کے مطابق ای پی زیڈ کی تمام تردرآمدات سو فیصد برآمد کردی جاتی ہیں ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس قانون کے مطابق ریفنڈ کی شکل میں حکومت کو واپس کرنا ہوتا ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ای پی زیڈ کے صنعتکار پوری درآمدات نہیں کررہے ہیں۔