جمہوریہ کانگو کے چیف آف لینڈ فورسز کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

81

اسلام آباد (آن لائن) ریپبلک آف کانگوکے چیف آف لینڈ فورسزلیفٹیننٹ جنرل سکابویاسِندہ فال نے سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گزشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔