کالعدم ٹی ٹی پی کی محمد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق

135

اسلام آباد(صباح نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)نے محمد خراسانی عرف خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ایک بیان میں ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی نے کہاہے کہ محمد خراسانی عرف خالد بلتی کو3روز قبل نامعلوم افراد نے افغانستان میں قتل کیا۔ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد بلتی 2015 میں گرفتار ہوئے اور 2021 تک جیل میں رہے۔