مقتول کیبل آپریٹر کی کار عزیز بھٹی سے جلی ہوئی حالت میں مل گئی

428

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے کیبل آپریٹر کی کار عزیز بھٹی سے جلی ہوئی حالت میں مل گئی ، شاہراہ فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اتوار کی شب گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 میں نالے سے32سالہ فاروق علی کی لاش ملی تھی جس کے چہرے پر چوٹ،جبکہ سینے اور پیٹ پر بھی کچھ نشانات تھے ، مقتول کیبل آپریٹ کرنے کے علاوہ اس نے ایک کراچی یوتھ آرگنائزیشن کے نام سے سماجی تنظیم بھی بنائی ہوئی تھی ،بتایاجاتا ہے کہ یہ ڈرگ ڈیلر کے خلاف کام کررہی تھی ۔