تائیوان: ایف 16طیارے کا ملبہ مل گیا

33

تائپے(انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں فضائیہ کے لاپتاہونے والے ایف 16وی جنگی طیارہ کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ، لیکن پائلٹ کا پتانہیں چل سکا ۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی صبح فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے لاپتاطیارہ کے ٹائر سمیت ملبہ کو دیکھا۔ فوج نے جیٹ کے ملبہ کرلی۔ یاد رہے کہ منگل کے روز چیائی ہوائی اڈہ سے باقاعدہ تربیتی مشن کے تحت پرواز کرنے کے 30منٹ بعد ہی طیارہ کا راڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔