اورنگی، 10کمسن ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کو لوٹ لیا

276

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی میں 10 رکنی کمسن ڈاکوؤں کے گینگ نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا ،6 مسافر بسیں اور 80شہریوں کو بھی ڈاکو لوٹ کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑے آٹھ میں 10 رکنی ڈکیت گینگ کا پیٹرول پمپ پردھاوا،  پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلیں ۔ کم عمر ڈکیت اسلحے کے زور پر پیٹرول پمپ سے نقدی لیکر فرار ہوگئے جبکہ ایم اے جناح روڈ ، گلشن اقبال ، ناظم آباد،سائٹ میں ڈاکوؤں نے چھے مسافر کوچز لوٹ لیں۔ گلشن اقبال میں بلاک تیرہ ڈی سے بلاک سیون تک موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بیس منٹ کے دوران 26شہریوں کو لوٹ لیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا بلا ل چورنگی بس اسٹاپ پر ڈاکوؤں نے 7 مسافروںسے اور گودام چورنگی پر بھی 11شہری لٹ گئے اورنگی اور نارتھ کراچی میں بھی ڈاکوؤں نے22 افراد کو لوٹ لیا۔