اعلیٰ ثانوی بورڈنے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں مستردکردیں

244

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ ان خبروں کاانٹربورڈ کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سالانہ امتحانات کے نتائج سے متعلق خبر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر جاری کی جاتی ہیں۔