بلدیاتی قانون کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

172

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی ترمیمی قانون 2021ء کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست، عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست پرحکومت سندھ نوٹس جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی ترمیمی قانون 2021ء کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی، جماعت اسلامی نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2021ء کو چیلنج کیا ہے ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ترمیمی قانون کے خلاف آئینی درخواست داخل کی ہے۔