بھارت مسلمانوں کی نسل کشی سے ایک قدم دور ہے ،جینو سائڈ واچ

323

 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں نسل کشی پر نظر رکھنے والی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کْشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔ایمرجنسی الرٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی سے صرف ایک قدم دور ہے،نریندر مودی مسلمانوں کی نسل کْشی دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔پروفیسر اسٹینٹن نے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس نفرت سے بھری نازی طرز کی تنظیم ہے جو ہٹلر کو سراہتی ہے۔جینوسائیڈ واچ کے بانی پروفیسر گریگری نے کہا کہ بھارت اس وقت مسلمانوں کے خلاف نسلی پامالی کے آٹھویں مرحلے میں ہے جو مکمل نسل کشی سے صرف ایک قدم دور ہے۔