سعودی عرب اورانڈونیشیا میں عربی زبان کی تعلیم کے فروغ کے لیے معاہدہ

371

جکارتہ: انڈونیشیا میں وزارت مذہبی امور نے الشرق سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ سیولائزیشن کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ریاض میں مرکز برائے تحقیق اور علمی ابلاغ کے تعاون سے انڈونیشیا میں عربی زبان کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے میں مرکز برائے تحقیق اور علمی ابلاغیات میں مرکز کے مشیر ڈاکٹر علی المعیوف اور شاہ سعود یونیورسٹی کے شعبہ عربی زبان کے فیکلٹی ممبر نے شرکت کی۔ڈاکٹر المعیوف نے کہا کہ سینٹر فار ریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن نے پہلے انڈونیشیا میں سائنسی اور ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون کے ایسے معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ پچھلے سال انڈونیشیا میں مذہبی امور کی وزارت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد مرکز نے جمہوریہ انڈونیشیا کے فائدے کے لیے عربی میں 33 نصابی کتب کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرنے میں تعاون کیا۔ اس میں عربی زبان اور اس کے علوم کی تعلیم کے لیے 15 نصابی کتابیں اور 18 کورسز شامل ہیں۔ شرعی علوم عربی میں لکھے جاتے ہیں اور عربی میں پڑھائے جاتے ہیں جن میں حدیث، تفسیر، فقہ، اصول فقہ اور دیگر مضامین شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکز نے پہلے نصاب کو الیکٹرانک نصاب میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے جس کا مقصد اس معاہدے کا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سینٹر فار ریسرچ اینڈ نالج کمیونیکیشن کے مشن اور مقاصد ایشیائی عربائزیشن کی خدمت، علمی رابطہ کاری، سعودی عرب اور انڈونیشیائی معاشروں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعاون کرنا ہے۔دوسری طرف اسلامی تعلیم اور نصاب کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذیلی شعبہ کے سربراہ، ڈاکٹر احمد ہدایت اللہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تعاون کے نتیجے میں ایک نئی انڈونیشین نسل کی پروان چڑے گی جو روانی سے عربی بولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مرکز برائے تحقیق اور علمی ابلاغ اور انڈونیشی اداروں کے درمیان عربی زبان کی ترقی کے مقصد سے تعاون دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔