دبئی میں اڑنے والی سوپر گاڑی کا کامیاب تجربہ

1667

دبئی میں اڑنے والی سوپر گاڑی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اُڑن گاڑی کی آزمائشی پرواز دبئی کے صحرائی علاقے میں کی گئی۔ سوپر گاڑی 3 ہزار فٹ بلندی پر 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے، آزمائشی طور پر گاڑی نے 13 فٹ بلندی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ پرواز کی۔

رپورٹ کے مطابق بجلی سے چلنے والی سوپر کار لندن کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس سوپر گاڑی عمودی پرواز کرسکتی ہے۔