حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملے میں ساتھ کھڑا شخص انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ کا امیدوارنکلا

234

حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود شخص نے انکشاف کیا کہ وہ ساری رقم جو حریم کی ویڈیو میں موجودہے وہ ان کی ہے اور وہ منی ایکسچینج کا کام کرتے ہیں جب کہ ان کا تمام پیسہ قانونی ہے۔

اب حریم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں رقم کا اعتراف کرنے والے شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کا مضبوط امیدوار ہے۔

مذکورہ شخص نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ حریم کے پاس موجود پیسہ ان کا تھا جو انہوں نے بینک ڈیپازٹ کیا۔

ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں، وہ این اے 68 کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ انہیں تمام حکومتی ممبران بھی جانتے ہیں۔

اس پر حریم نے کہا کہ ایک بار پھر جان لیں کہ پی ٹی آئی والے بھی کسی نہ کسی ملک میں میرے ساتھ ہیں۔

ویڈیو میں موجود شخص نے اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں اور منی لانڈرر بیٹھے ہیں ان کو پکڑیں حریم شاہ کے پچھے کیوں پڑے  ہیں۔