آسٹریلیا نے نواک جوکووچ کا ویزا ایک بار پھر منسوخ کردیا

162

کینبرا: عالمی شہرہ آفاق ٹیننس اسٹار نواک جوکووچ کا آسٹریلوی ویزا ایک بھر منسوخ ہوگیا ہے۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا آسٹریلوی ویزا ایک بارپھر منسوخ کردیا ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ نواک جوکووچ چند روز قبل ہی آسٹریلین بارڈر فورس کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ جیتے تھے اور عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ تاہم حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے وزیر برائے ویزہ امور کے پاس اختیار ہے کہ وہ نواک جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو نواک جوکووچ کو تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور اب آسٹریلین حکومت نے ٹینس نمبر ون کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

امیگریشن آفیسر اہیلکس ہییلز نے صوابدیدی اختیارات اسعتمال کرتے ہوئے جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ٹینس اسٹار کا ویزا امیگریشن ایکٹ کے تحت عوام کی صحت کے مفاد کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ویزا منسوث ہونے کے باعث نوواک جوکووچ اب 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔