بھکر میں خطرناک ٹریفک حادثہ، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی 

414

ہلاک اور زخمیوں کا سندھ کے تعلق ایک ہی خاندان سے ہے بھکر میں خطرناک ٹریفک حادثہ کے دوران  خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی  ہو گئے ‘ہلاک اور زخمیوں کا  تعلق سندھ کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جھنگ روڈ جہاں خان کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اوربچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے سمیت وین ڈرائیور شامل ہے جبکہ زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں اور تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو ذرائو کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین کے مسافروں کا تعلق سندھ سے ہے۔