یمن میں عرب اتحاد نے حوثیوں کا ہیلی کاپٹر تباہ کردیا

425

صنعاء:یمن میں آئینی کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے صنعا کے ہوائی اڈے سے جنوبی مآرب کے محاذ پر حوثیوں کی طرف سے لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں سے کسی بھی کوشش کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم محاذوں پر ہتھیاروں کی منتقلی کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کہا کہ حدیدہ کی بندرگاہ کو حوثی ملیشیا غیر ملکی جنگجوں اور بیلسٹک میزائلوں کے لیے لینڈنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کرتی ہے۔