آصف زرداری اور بلاول بھٹو رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس 

344

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ابرار علی شاہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں تھے۔

سابق صدر اور چیئرمین پیپلزپارٹی نے سید ابرار علی شاہ کے نام الگ الگ پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ ایک ایسی عظیم ہستی ہیں کے انتقال کا صدمہ اولاد کبھی بھول نہیں سکتی۔ پارٹی قائدین نے سید ابرار علی شاہ کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کے لئے دعا کی ہے۔