اب ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی ری ٹوئٹ کیا جاسکے گا، نیا فیچر متعارف

595

نوجوان میں بے حد مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح ری ٹوئٹ جیسا فیچر متعارف کرا دیا۔

ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے، اور اسی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے ٹک ٹاک انتظامیہ نئے نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے، نوجوانوں کی دلچسپی کیلئے اب کمپنی کی جانب سے نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی ویڈیوز کو فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکیں گے مگر ٹک ٹاک کے اس فیچر میں ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ سے مختلف ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ری پوسٹ کی گئی ویڈیو کو آپ فار یو فیڈ پر ہی دریافت کرسکیں گے۔ اسی طرح ان ویڈیوز کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا جو صارف کی ان باکس میں ہو یا ڈسکور سیکشن میں ہوتی ہیں۔

جو ویڈیو شیئر کی جائے گی وہ ایسے صارفین کے پاس شو ہوگی جن کو آپ فالو کررہے ہوں اور وہ بھی آپ کو فالو کررہے ہوں۔

ٹک ٹاک کا نیا فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور صرف مخصوص صارفین ہی اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، تاہم جلد ہی یہ فیچرتمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔