یو آئی ٹی یونیورسٹی اورسیلانی ویلفیئر کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

284

کراچی (رپورٹ: حماد حسین) صدرِ پاکستان کے ویژن کو فروغ دینے کے لیےیو آئی ٹی یورنیورسٹی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا اور انہیں عالمی مارکیٹ کے مطابق جدید ترین تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔

Presidential Initiative for Artificial Intelligence and Computing (PIAIC) کا مقصد پاکستان میں تعلیم کے میدان میں جدت لانا اور ریسرج کے نت نئے طریقوں سے روشناس کروانا ہے، مفایمتی یاداشت میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئ ہے کہ پاکستان کو گلوبل حب بنایا جائے جہاں آرٹیفیشل انٹیجنس، ڈیٹا سائنس ،کلائوڈ کمپیوٹنگ جیسے کورسز میں طلبہ کو ماہر بنا کر پاکستان کو نئی شکل دینا ہے ۔

 سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی حسین ہشام اورقائم مقام ڈآئیریکٹر شعیب زیدی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے ۔

 اس موقع پر یو آئی ٹی یورنیورسٹی کے قائم مقام ڈائیریکٹر ڈاکٹر شعیب زیدی کا کہنا تھا کہ یو آئی ٹی یورنیورسٹی نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کورس میں جدت کا خیال رکھا جاِئے دنیا بھر میں آئی ٹی کے میدان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ہمارا مقصد طلبہ کو کورس پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایڈوانس پروگرام سے بھی متعاوف کروایا جائے۔

 سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ ہم اس پروگرام کے تمام مالیاتی پہلووں کا خیال رکھیں گے اور تمام پاکستانی نوجوانوں کی بہتری اور انھیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے لیے شفاف طریقے کو اپنائیں گے .بالخصوص کراچی کے نوجوانوں کو عالمی معیار اور تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت سے آراستہ کر نے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔