برطانیہ میں خالصتان کے حق میں ووٹنگ، حتمی نقشہ جاری

292

 لندن:بھارت سے آزادی کیلئے برطانیہ کے شہر لوٹن اور لیڈز میں خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے گئے۔ سکھ فار جسٹس نے خالصتان کا حتمی نقشہ بھی جاری کر دیا۔ نقشے میں پنجاب کے ساتھ ہریانہ اور ہماچل پردیش کو بھی خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکھنڈ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گیا، بھارتی سکھوں کے لیے الگ ریاست کے قیام کے ریفرنڈم کے آٹھویں مرحلے میں برطانیہ کے شہر لوٹن اور لیڈز میں ووٹنگ ہوئی۔سخت سردی کے باوجود ہزاروں سکھ حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے, سکھ رہنماں نے خالصتان کا حتمی نقشہ بھی جاری کردیا جس میں پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کو خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔سکھ فار جسٹس کے مطابق اب تک برطانیہ میں 2 لاکھ سے زائد سکھ آزادی کے حق میں ووٹ ڈال چکے ہیں، خالصتان تحریک کے رہنماں کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سکھوں کی لڑائی در اصل ہندوتوا کے خلاف جنگ ہے۔